ہو سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں،منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور آنے والے عام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کردی ہے جس کے مطابق رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹادیا جائے گا، صدرعارف علوی ضرور ہٹیں گیں اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے۔ نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا۔

منظوروسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں، عام انتخابات آئندہ سال 2023ء کے اپریل یا اگست میں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More