ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیدیا

معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیدیا۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ من گھڑت آڈیو ٹیپ بنانے والوں سے باز پرس ہوگی،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جھوٹی گفتگو گھڑی جانے پر حیرت نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نےن کہا ہے کہ میں کسی پارٹی کی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا ارداہ رکھتا ہوں ، میں اس سازش کے کرداروں کیخلاف ہر قانونی فورم استعمال کروں گا۔

یاد رہے پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی تھی۔

یاد رہے صوبہ پنجاب کے وزیر عطا تارڑ اور ن لیگ پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سنائی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More