تازہ ترین
نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

میلسی: (29 جون 2020) چھتانیہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایڈووکیٹ طاہر حسین جاں بحق ساتھ موجود والدہ معجزانہ طور پر محفوظ۔

میلسی کے علاقے چھتانیہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔فائرنگ سے میلسی بارایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر ایڈووکیٹ طاہر حسین جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی میں موجود ان کی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ ایڈووکیٹ طاہر حسین کے قتل کے خلاف میلسی بار نے تین روزہ سوگ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top