مہاتیر محمد دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

کولالمپور :ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن ہوگا ۔

خیال رہے کہ 96 سالہ مہاتیر محمد سنہ 1981 سے 2003 تک مسلسل 22 سال ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بعد ازاں سنہ 2018 میں وہ ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہوئے اور دوبارہ ملائیشیا کے وزیر اعظم بن گئے۔ انہوں نے 10 مئی 2018 کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تاہم 24 فروری 2020 کو سیاسی اختلافات کے باعث انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More