پاکستانی قوم کے اوپر مافیا کو مسلط کیا گیا،عمران خان

ملتان: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کے اوپر مافیا کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ میر جعفر اور میر صادق کی امپورٹڈ حکومت منظور نہیں۔ جلد ہی تیس لاکھ سے زائد عوام لے کر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش سے چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے ہمارے حکومت کے خلاف جو سازش ہوئی ہے اسکو بے نقاب کرنا ہے۔ میر جعفر اور میر صادق کی امپورٹڈ حکومت کو قوم کو قبول نہیں، ہمارا مقصد ہے ملک میں جلد عام انتخاب کا اعلان کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کو کال دوں گا۔تیس لاکھ سے زیادہ افراد لے کر اسلام آباد کا رخ کریں۔ان چوروں سے حکومت نہی سنبھل رہی گھی مہنگا جبکہ ڈیزل نایاب ہو چکا ہے۔ جلد ہی شریف فیملی کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا زرداری اور نواز شریف کے دور میں سینکڑوں ڈرون اٹیک ہوئے لیکن انہوں نے کبھی اس کے خلاف آواز نہی اٹھائی ۔

ورکرز کنونشن شدید بدنظمی کا شکار رہا پنڈال میں انتظامیہ اور کارکنوں کے درمیاں وقفے وقفے سے دھکم پیل اور لڑائی کاسلسلہ بھی جاری رہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More