لیاری میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: لیاری ماما ہوٹل کے نزدیک رہائشی اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکے سےایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکہ عمارت کی چھٹی منزل کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ جبکہ 30 سالہ اشفاق نامی شخص چھٹی منزل سے نیچے گرنے کے باعث دم توڑ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More