ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے کا مزید اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء سے ہو گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More