ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء کیلئے ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر،جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More