لندن: برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔
شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ نذیر احمد پر 70 کی دہائی میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام ثابت ہوگیا۔
لارڈ نذیر احمد کو لڑکے پر جنسی حملے کا مجرم بھی قرار دے دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کا سلسلہ کئی سالوں تک چلتا رہا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج مسٹر جسٹس لیونڈر سزا سنانے کے وقت کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ اس حوالے سے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ فیصلہ شواہد کے خلاف سنایا گیا، وکلا کو اپیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔