لانگ مارچ نالائق حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا، شازیہ مری

اسلام آباد: ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا27 فروری کا لانگ مارچ نالائق حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا۔

ترجمان پی پی پی پی شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے لنگر خانے کا راستہ دکھایا جارہا ہے۔ عمران خان غریبوں کی جھونپڑی مسمار کرکے پناہ گاہ کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کسان کو نہ کھاد مل رہی ہے نہ فصلوں کی مناسب قیمت جبکہ غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کریگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More