عزت کی حفاظت کی خاطراکیلی خاتون 3 ملزمان کے سامنے ڈٹ گئی

فیصل آباد:پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں قلعہ مراد بخش میں اکیلی خاتون تین ملزمان کے سامنے ڈٹ گئی ۔جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی ۔

پنڈی بھٹیاں نواحی گاؤں قلعہ مراد بخش میں اکیلی خاتون تین ملزمان کے سامنے ڈٹ گئی خاتون گھر سے واک کرنے کے لیے نکلی تو تین ملزمان نے خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تو خاتون نے ایک ملزم کے سر میں اینٹ دے مار جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے باعث خاتون زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کی لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More