اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ملتان،کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں بلدیاتی انتخابات کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں،پچیس اپریل کو تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ باکسز فراہم کردیے گئے ہیں،جبکہ بیلٹ پیپرز بھی کل تک فراہم کردیئے جائیں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کو دس وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں سے تین وارڈز کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ سات وارڈز میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی  پولنگ پچیس اپریل کو ہوگی۔ جس میں  دس ہزار ایک سو انتالیس ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے نتائج کا اعلان اٹھائیس اپریل کو کیا جائیگا۔

Related posts

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

faraz ahmed

امریکی بحری جہاز میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا

Hassam Alam

شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹر وے بند

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More