مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی۔ امریکی حمایت سے رجیم چینج کے خلاف نکلنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ عوام نے امریکی حمایت سے حکومت کی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا قوم کو غلامی سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔

اب تک سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج قوم عمران خان کا بیانیہ قبول کرچکی ہے۔ آج دکھائی دے رہا ہے کہ قوم ایک ہوچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More