خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق ہونگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی خبر کی تردیدکی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 19 دسمبر ہی کو ہونے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہونگے ۔شہری تصدیق کے لئےالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کیا کریں۔ گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More