تازہ ترین
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون زخمی

راولپنڈی: (12 جولائی 2020) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ خاتون زخمی ہوگئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر کے گاؤں کرنی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ خاتون زخمی ہو گئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ رواں برس بھارتی فوج اب تک 1643 بار لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top