تازہ ترین
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی

راولپنڈی: (05 جولائی 2020) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed.

Scroll To Top