تازہ ترین
نیب کو ختم کریں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کردے گا، سابق وزیراعظم

نیب کو ختم کریں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کردے گا، سابق وزیراعظم

اسلام آباد:(06 اگست 2020)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ختم کریں یہ پاکستان کو ختم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں بے ضابطگی سے متعلق کیس کی سماعت میں جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،ڈیوٹی جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی سات ستمبر تک ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ میں جو بھی پیسہ ہے اس پرٹیکس ادا کیا گیا ہے،نیب بتائے ٹیکس ادائیگی والی رقم کی منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے،تیرہ ماہ ہوگئے ابھی تک ریفرنس نہیں آسکا، ایک بار پھر کہ رہا ہوں کہ نیب کو ختم کریں یہ پاکستان کو ختم کردے گا۔

سابق وزیر اعظم نے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ آج ہر ادارہ زوال پزیر ہے موجودہ حکومت میں ادارے تباہ ہوئے کوئی کام کرنے کو تیار نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن سے شکایتوں کو جائز قرار دیتے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top