اینیمیٹڈ فلم لائٹ ائیر کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: ڈزنی نے اینیمیٹڈ فلم لائٹ ائیر کا ٹریلر چاہنے والوں کیلیے جاری کردیا۔ فلم اگلے برس سترہ جون کو پیش کی جائے گی۔

یہ فلم ایک خلائی رینجر بز لائٹ ایئر کی کہانی بیان کرتی ہے۔ ٹریلر کا آغاز بز لائٹ ایئر سے ہوتا ہے جو ایک تربیتی مرکز میں موجود ہے اور اسے اپنے مشہور سوٹ میں ملبوس دیکھا جاتا ہے۔

امریکی اداکار کرس ایونز کو اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار کی آواز دینے کے لیے سائن کیا گیا ہے،کرس ایونز، جو کیپٹن امریکن کے کردار کے لیے مشہور ہیں، ڈزنی اور پکسر کے “لائٹ ایئر” میں ہیرو، بز لائٹ ایئر کا کردار ادا کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More