مری میں برفباری کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی، ریسکیو آپریشن جاری

مری : ملکہ کوہسار میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی ۔مری میں پانی و بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔

ملکی کوہسار مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے۔ علاقے میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد کو واپسی کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ سیاحتی مقام پروہ لوگ موجود ہیں جن کی گاڑیاں خراب ہیں یا جنہیں دیگر مسائل کا سامنا ہے تاہم کچھ سیاح اپنی گاڑیاں برف میں چھوڑ کر واپس جاچکے ہیں۔

رات واپڈا کی ٹیمیں بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہیں تاہم صورتحال سنگین ہونے کے باعث کچھ مقامات پر اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ علاقے میں موبائل فون سروسز بھی متاثر ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More