لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت

اسلام آباد: یفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کمشین کی سربراہی کرنے سے معذرت کی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کےلیے طارق خان کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عالمی سازش کے خلاف کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کمیشن کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More