پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بلوچستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بلوچستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ۔وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک انہیں سازشوں کو حصہ ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے پیچھے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ہاتھ ہے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں صوبے میں جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ تاہم ناراض اراکین کو منا لیں گے اور پی ڈی ایم کو ماضی کی طرح اس بار بھی مایوسی ہوگی ۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے کہ مفاہمت کے زریعے تمام معاملات طے پاجائیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More