تازہ ترین
صوبے میں تین ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

صوبے میں تین ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: (12 جولائی 2020) بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں تین ہفتوں سے کورونا وائرس کیسز میں کمی آرہی ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ایران سے کیسز آنے کی وجہ سے بلوچستان حکومت کا سب سے پہلے کورونا سے واسطہ پڑا۔ اب بلوچستان میں تین ہفتوں سے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے صحتمند ہونے والوں کی شرح 68 فیصد ہے۔ اس وقت 16 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ زیادہ تر لوگ گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عیدالفطر میں کورونا زیادہ تیزی سے پھیلا، عید سے ایک روز قبل تک ملک میں 10 ہزار کیسز تھے۔ عید پر ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے سے ایک لاکھ اضافی کیسز رپورٹ ہوئے اور 450 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی عید پر بھی اس کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں لوگ جانور خریدنے جائیں گے۔ خریداروں کا مارکیٹ میں رش ہوگا جس سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار کیے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top