فارمولاون ریس قطرگراں پری،لوئیس ہیملٹن کے نام

فارمولاون ریس قطرگراں پری مرسیڈیزٹیم کے برٹش دفاعی چیمپئن لوئیس ہیملٹن نے جیت لی۔ سیزن میں ساتویں فتح کی بدولت لوئیس ہیملٹن کے مجموعی پوائنٹس تین سو تینتالیس ہوگئے تاہم میکس ورسٹاپن کوتین سواکیاون پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے اورسیزن کی آخری دوریسوں میں ٹائٹل کےلیے دونوں کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

فارمولاون سیزن کی بیسویں ریس قطرگراں پری مرسیڈیزٹیم کے برٹش دفاعی چیمپئن لوئیس ہیملٹن کے نام رہی۔ہیملٹن نے ریس کے مقررہ چکرایک گھنٹہ، چوبیس منٹ، اٹھائیس اعشاریہ چارسات ایک سیکنڈ میں طے کیااورسیزن میں ساتویں ریس جیت کراپنے مجموعی پوائنٹس تین سوتینتالیس اعشاریہ پانچ تک کرلیے۔ میکس ورسٹاپن پچیس سیکنڈ کے فرق سے وسرے اور فرنینڈوالانسو تیسرے نمبر پر رہے۔

سیزن کی بیس ریسیں مکمل ہونے کے بعد ورسٹاپن نوفتوحات کےساتھ تین سواکیاون اعشاریہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری برقراررکھے ہوئے ہیں۔ لوئیس ہیملٹن صرف آٹھ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبرپرہیں۔ ویلٹری بوٹاس دو سوتین پوائنٹس تیسرے نمبر پرہیں۔ سیزن کی آخری دو ریسزسعودی عرب اورابوظہبی میں ہوں گی۔ ٹائٹل کے لیے ورسٹاپن اورہیملٹن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جدہ میں ریس کے لیے جدیداور طویل ترین سرکٹ تعمیر کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More