دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ بلاول بھٹو

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پیر کو ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنے کی دھمکی دے دی۔ شہباز شریف کہتے ہیں اسپیکراسد قیصرہوش کے ناخن لیں عمران خان کا آلہ کار نہ بنیں۔ بلاول بھٹو نے کہا دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا اسپیکرقومی اسمبلی کو وارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں عمران خان کا آلہ کار نہ بنیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دے دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے۔ پھردیکھتےہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب جہازمیں ان کے لوگ آتےتھے اس وقت ضمیرکی آوازکہاں تھی؟ اب اپنے لوگوں کو گدھے اور خچر کہہ رہے ہو۔ یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ یہ حملہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے۔ ہم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے اپنا گریبان دیکھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More