لوٹے اپنےحلقوں میں آئیں توعوام ان کوسبق سکھائیں، عمران خان

میانوالی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آکر ایک ہی پیغام دوں گا کہ غلامی نامنظور ہے۔ لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 20مئی کےبعدکسی بھی دن اسلام آبادکیلئےکال دوں گا۔ عوام کےسمندرکوکوئی کنٹینربھی اسلام آبادآنےسےنہیں روک سکےگا ۔18قتل کرنےوالاراناثنااللہ نہ ہی چیری بلاسم آپ کوروک سکتاہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکانےمیرجعفراورمیرصادق سےملکرمنتخب حکومت کوہٹایا۔ وعدہ ہےجب تک زندہ ہوں ،عوام کوجھکنےنہیں دوں گا ۔جب تک یہ چورجیلوں میں نہیں جاتے،عمران خان جہادکرےگا۔یہ ہم پرہےکہ اقبال کےشاہین بنناہےیابوٹ پالش کرناہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں امریکاکی غلامی کی ضرورت نہیں۔ ہم کسی کےسامنےنہیں جھکتے،ہم آزاد ہیں ۔یہ لوٹےجب اپنےحلقوں میں آئیں توعوام ان کوسبق سکھائیں۔ تم جدھربھی جاوَگےلوگ تمہیں چوراورغدارکہیں گے۔شرم آنی چاہیےکہ لوگوں نےاپنےضمیربیچ کربیرونی سازش کوکامیاب کروایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More