سندھ دھرتی کے با شعور لوگ وطن کی حفاظت کریں،فضل الرحمان

کندھ کوٹ : امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک لاالہ اللہ کے نام سے بنا لیکن ستر سال سے لاالہ اللہ کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔

کندھ کوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحا د پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک لاالہ اللہ کے نام سے بنا لیکن ستر سال سے لاالہ اللہ کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ جو کلمہ ہمیں تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے اس کلمے کو پڑھ کر عالمی قوتوں کے غلام بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستر سال بیت گئے لیکن ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ مقصد ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔انسان کے پاس دو نظریے ہوتے ہیں ایک گھر کے اور دوسرا قومی نظریہ ہوتا ہے۔انسانی حقوق کو محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے۔آپ سندھ دھرتی کے با شعور لوگ ہیں۔ ہم سب کو چاہیے کہ اس وطن کی حفاظت کریں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More