فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد:سابق خاتون الاول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرعائ کے مطابق حکومت نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرح گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران نیازی کی فرنٹ ویمن کا کردار ادا کیا اور اس حوالے سے ان سے حقائق معلوم کرنے ہیں۔ فرح گوگی پر جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کی تفتیش کے لئے ان موجودگی ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ملازمین میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں۔ ان ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں 2008 سے لے کر 2022 تک جتنی رقوم آئی ہیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔رقوم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک سے منگوایا جارہا ہے۔ شواہد کی روشنی میں گرفتار یاں بھی عمل میں آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کی فارن فنڈنگ کے 2013 سے 2022 کے 9 سال کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ ہے۔ اسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو مالی سال 2008-9 سے 2012-13 تک کی مدت کا ریکارڈ فراہم کرچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More