لیلۃ القدر، مساجد میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد

کراچی:ملک بھر میں آج 27ویں رمضان المبارک کی رات لیلۃ القدرعقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ مساجد میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

لیلۃ القدر بہت ہی قابل قدر رات ہے۔گناہوں سے بخشش مانگنے والوں کو اس رات بخش دیا جاتا ہے۔اللہ تعالی کے مقرب فرشتے آسمان سے اتارے جاتے ہیں اور یہ رات فجر تک سلامتی والی ہے۔ملک بھر کی مساجد میں ختم القرآن کی محافل کا سلسلہ جاری ہے ۔

نبی آخر زماں سرکار دو جہاں حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہےجو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور شب قدر میں قیام کرے،اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اہل ایمان کی جھولیاں بھرکر رخصت ہوجاتا ہے اور جاتے جاتے شب قدر کی صورت میں ایسا تحفہ عطاء کرتا ہےجس کے بارے میں قرآن کریم میں فرمایا گیا ہےکہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More