اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر وکلاء کا احتجاج اور توڑ پھوڑ

ملتان: (13 دسمبر 2017) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر ملتان میں مشتعل وکلاء نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالی ہیں ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق وکلا برادری نے نیوجوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پر شدید احتجاج کیا اور انہوں نے اس دوران سیشن کورٹ میں داخل ہوکرعمارت کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ، وکیلوں نے شدید نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود کھڑکیاں اور شیشے کے دروازوں کو بھی توڑ دیا ، احتجاج میں خواتین وکلا نے بھی حصہ لیا۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ملتان میں وکلاء کی ہنگامی آرائی کی حمایت کر دی اور کہا اچھی بات ہے اس طرح وکلا کی بات سنی جائیگی، وکلا کی پہلے کوئی نہیں سن رہا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حق کیلئے احتجاج پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے، حکومت شام تک وکلا کے ساتھ مذاکرات کرے گی،اور اگر وہ نہ مانیں تو پھر کسی اور سے منتیں کر کے مذاکرات کریں گے ۔

دوسری جانب ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت کر ضرور مذاکرات سے معاملات حل کرنے چاہئیں لیکن میں وکلاءکے اس احتجاج کے طریقہ کار کو سپورٹ نہیں کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتجاج کے حدود کا طریقہ کار بنا یا جائے ،دھرنے یا احتجاج ضرور ہوں لیکن اس سے کوئی تنگ نہیں ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز نے احتساب عدالت واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

سرگودھا: وکلا کے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو آفس میں بند کرنے کیخلاف مقدمہ درج

 

 

Related posts

زخمی امام الحق نے ٹیم کو جوائن کرلیا، تیسرے میچ میں شرکت مشکوک

nehal qavi

صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

shakir shaikh

اپوزیشن نے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کومایوس کن قراردے دیا

Fakiha Haider

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More