سعودی عرب میں ڈاکارریلی کے44 ویں ایڈیشن کا آغاز

ریاض: مشہور زمانہ ڈاکارریلی کےچوالیس ویں ایڈیشن کاسعودی عربیہ کے صحراؤں میں آغاز ہوگیا۔ قطرکے ناصر العطیہ نے کارپر پہلے مرحلے کے نوکلومیٹردس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مشہور زمانہ ڈاکار ریلی کاچوالیس واں ایڈیشن سعودی عرب میں شروع ہوگیا۔جدہ میں انتہائی پرخطر ٹریک اورعرب کے صحراؤں کے اونچے نیچے راستوں پر ڈاکار ریلی کا آغاز دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ قطرکے ناصر العطیہ نے کار پرریلی کے پہلے مرحلے کانو کلو میٹر فاصلہ دس اعشاریہ پانچ چھ منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کارلوس سینز دوسرے اور برائن برانوتھ تیسرے نمبر پررہے۔

موٹرسائیکل پر ڈینیئل سینڈرز نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ کونٹیلا پبلو دوسرے اور راس برانچ تیسری پوزیشن پرآئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More