کراچی: 2017کی آخری 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی(20دسمبر،2017)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2017کی آخری 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے۔ مہم 20سے25 دسمبر تک جاری رہے گی.

انسداد پولیو مہم 167یونین کونسلز میں ہوگی۔انسداد پولیو مہم میں ایک ملین 85ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔3500 انسداد پولیو رضاکار مہم میں حصہ لیں گے.واضح رہےرواں سال کراچی میں پولیو کے 2کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سندھ رینجرز کی جانب سے انسداد پولیو مہم میں پٹرولنگ کا عمل جاری رہے گا۔45 سے زائد پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم رضاکاروں کی سیکیوریٹی پر معمور ہونگے۔

پولیومہم کے موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیو مہم کے موقع پر ہدایت کی ہے کہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں اندرونی اور بیرونی ناکے کی کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں،حساس یوسیز میں تھانہ پولیس،پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے حکم دیا ہے کہ پولیو ڈراپس مہم کے دنوں میں ناصرف انٹیلی جینس کو مزید بڑھایا جائےبلکہ اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ،پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

ضلع کرک کے2بچوں میں پولیو کے مشتبہ کیسز کا انکشاف

خیبرپختونخواہ میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز، سیکورٹی کے جامع انتظامات