لاہور: پی ایس ایل کی سیکیورٹی پرمامور لیڈی اہلکار سےدو سیکیورٹی گارڈز نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دوران ڈیوٹی راستہ بھولنے پرلیڈی اہلکارنے سیکیورٹی گارڈز سےراستہ پوچھا توانہوں نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی لاہور پولیس اینٹی رائٹ فورس کی اہلکار ہے۔ لیڈی اہلکار کوقذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیاگیاتھا۔
تھانہ گلبرگ میں لیڈی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ لیڈی اہلکار کو طبی ملاحظے کے بعد چھٹی پربھجوا دیا گیاہے۔ پولیس نےسیکیورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا ہے۔