برازیل میں بارشوں کے باعث تودے گرنے سے 34 جاں بحق

برازیل :ریو ڈی جینیرو میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی شہر ریو ڈی جینیرو میں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائنڈنگ اور سیلاب ریلے سے 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ریو ڈی جینیرو کے شمال میں واقع شہر پیٹروپولیس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ شدہ مکانات، ڈوبی ہوئی کاریں اور دکانیں دکھائی دے رہی ہیں۔

برازیل کے صدر ژائیر بولسونارو جو کہ روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔انہوں نے اپنے وزراء سے متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More