لعل شہباز قلندرؒ کے تین روزہ عرس کی تقریب اختتام کو پہنچیں

سیہون: حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو سترویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرل شبیر احمد بجارانی اور صوبائی مشیر مذہبی امور زکوۃ و عشر سندھ فیاض علی بٹ نے شرکت کی اور چادر چڑھا کر عرس کا اختتام کیا۔

عرس کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیت کے سبب ہم ان کی نمائندگی کرنے آئے ہیں۔ قلندر شہباز کی دعاؤں کا ثمر ہے کہ سندھ پر اللہ کا خاص کرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے جس سے پہلے بھی پیپلزپارٹی بات چیت کرچکی ہے اور اب دوبارہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ حزب اختلاف میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنے ہی ممبر ناراض ہیں جن کا موقف ہے کہ پنجاب میں کرپشن کا بازار کھولا ہوا ہے اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسےلیے جارہے ہیں۔عمران خان کا ون پوائنٹ ایجنڈا احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More