تازہ ترین
لاکھڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

لاکھڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (29 جولائی 2020) سپریم کورٹ نے لاکهڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بےضابطگیوں سے متعلق کیس کا ‏تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے نیب ٹیم کی اہلیت پر سوالات ‏اٹھے دیئے۔

سپریم کورٹ نے لاکهڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بےضابطگیوں سے متعلق کیس کا ‏تحریری حکم نامہ جاری کردیا اور نیب کو احتساب کے عمل میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی ‏وجہ نیب خود ہے۔ نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے، نہ انکوائری کا ‏تجربہ اور نہ ہی جائزہ لینے کا کوئی پیمانہ۔ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ‏ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب آفیشل اور پراسیکیوشن ٹیم ‏ہے۔ چیئرمین اگر سمجھیں کہ انکی ٹیم کا تجربے کا ایشو ہے تو تبدیل کردیں۔ نیب ‏اپنے رولز مرتب کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرے اور چیئرمین نیب تحریری جواب ‏بھی دیں۔ چئیرمین نیب کو مرتب ریفرنس کا خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قانون نے نئی 120 عدالتوں کی کابینہ سے ‏منظوری لے کر ججز کی تعیناتی کا بیان دیا۔ نئی 120 احتساب عدالتوں میں ججز ‏نیب ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ‏

Comments are closed.

Scroll To Top