لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

پاکستان سپرلیگ کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

175رنزکے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہےکہ لاہور قلندرزکی پی ایس ایل سیون میں یہ تیسری فتح ہے، آج کی فتح کے بعد لاہور قلندرز نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More