لاہور کی یونیورسٹیز کے طلبا کا لاہور لاہور گیریژن کا دورہ

لاہور : شہر کی 6جامعات کے طلباء نے آج پورا دن فوجی اہلکاروں کے ساتھ لاہور گیریژن میں گزارا ۔ اس سرگرمی کا مقصد طلباء کو پاکستان آرمی کے روزمرہ انتظامی، تربیتی امور سے آگہی دینا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہورکی 6 جامعات کے طلبا کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ طلبانےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اور حوصلےکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا نے پاکستان فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ اس موقع پر جامعات کےوائس چانسلرزاوراساتذہ بھیموجودتھے۔ طلبا نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آؤٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More