تازہ ترین
لاہور: دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق

لاہور: دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق

لاہور: (27 جون 2020) لاہور کے مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

شہر میں تین افسوسناک ٹریفک حادثات پیش آئے۔ تینوں حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ ہربنس پورہ کی حدود بیسن روڈ میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثہ دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں علی رضا اور مانی شامل ہیں۔

دوسرا حادثہ تھانہ سندر کی حدود مراکہ چوک کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار گاڑی نے اکیس سالہ رب نواز کو کچل ڈالا۔ تینوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top