لاہور، بھانجے نے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں تہرے قتل کی واردات۔ ملزم کی گرفتاری کے لیئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں بھانجے نے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کر دیا۔ تینوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کے نام ثاقب، مریم اور پندرہ سالہ عبداللہ شامل ہے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More