لاہورٹیسٹ، فیصلہ کن دن کا کھیل جاری

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان سیریزکے فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان نے بغیرکسی نقصان تہتررنزسے بیٹنگ کاآغازکیاتو بابرالیون کوفتح کے لیے دوسواٹھہتر رنز اورکمنزکی ٹیم کودس وکٹیں درکارتھیں۔عبداللہ شفیق اوراظہرعلی آؤٹ ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کےفیصلہ کن دن کاکھیل جاری ہے۔ پاکستان نے بغیرکسی نقصان تہتررنز سے بیٹنگ کاآغازکیا۔تو بابراعظم الیون کو نوے اوورز میں فتح کے لیے دوسواٹھہتررنز اورآسٹریلیاکودس وکٹوں کی ضرورت تھی۔ عبداللہ شفیق ستائیس اور امام الحق بیالیس رنزبناکروکٹ پرموجودتھے۔

کیمرون گرین نے مہمان ٹیم کوپہلی کامیابی دلائی۔عبداللہ اوورنائٹ اسکورپروکٹ کیپرالیکس کیری کا کیچ بن گئے۔ امام الحق کواظہرعلی نے جوائن کیا۔امام الحق نے کیریئرکی چوتھی اور آسٹریلیاکے خلاف پہلی ففٹی مکمل کرلی۔اظہرعلی کوسترہ رنزپراسمتھ نے نیتھن لیون کی گیندپرکیچ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More