لاہور ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 232 رنز 5 وکٹ کے نقصان سے کیا۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک ہی اوور میں وارنر اور لبوشین کو آوٹ کیا، نسیم شاہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجاجبکہ ایک وکٹ ساجد خان نے حاصل کی تھی۔عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More