لاہورٹیسٹ: ٹاس جیت کرآسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس جیت کرآسٹریلیاکی بیٹنگ جاری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور میں ڈیوڈ وارنر اورلبوشان کوآؤٹ کردیا۔اسٹیواسمتھ اورعثمان خواجہ مہمان ٹیم کی پوزیشن بہتربنانے میں کوشاں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کاٹاس مہمان کپتان پیٹ کمنزنے جیتا اورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کی واپسی ہوئی۔ ڈیوڈ وارنر اورعثمان خواجہ نے آسٹریلیاکی اننگ کاآغاز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں وارنر کوسات رنز پرایل بی ڈبلیو اور مارنس لبوشان کووکٹ کیپر محمد رضوان سے کیچ کرادیا۔ عثمان خواجہ اوراسٹیو اسمتھ اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتربنانے میں کوشاں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More