لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے ۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس تین سو اناسی رہا ۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق آج بھی لاہور379 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کاپہلا آلودہ ترین شہر ریکارڈ ہوا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کا دارالحکومت کابل ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ستائیس رہا۔
دوسری جانب گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو طبی مسائل کا سامنا ہے اور سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے۔ عوام میں نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز تیزی سے پھیل رہےہیں۔