تازہ ترین حادثات نیوز ٹکر

لاہور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

لاہور : لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ۔کاہنہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔ چھت گرنے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے

صوبائی دارالحکومت میں بارش کسی کیلئے رحمت بنی تو کسی کے پیاروں کو ان سے دور کردیا ۔کاہنہ میں بانسوں سے تیار کی گئی مکان کی چھت گرنے سے آٹھ ماہ کاطیب،پانچ سالہ ارم جبکہ چھ سالہ عادل موت کی آغوش میں چلے گئے۔ جبکہ واقعے میں سات سالہ مناہل اور چودہ سالہ رمضانہ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو میں مکان کی چھت گر نے سے تین افراد 55سالہ مقصوداں بی بی، 26سالہ طارق اور 6سالہ فرح زخمی ہوگئے۔جبکہ واہگہ کے علاقہ میں چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔

Related posts

سینیٹر مشاہد اللہ نے این آر او کی پیشکش کا اعتراف کر لیا

Hunain Siddiqui

گھوٹکی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

nehal qavi

کراچی :ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More