لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہےکوشش کریں گےاچھی کرکٹ کھیلیں۔

پی ایس ایل میں اب تک ہوئے مقابلوں میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلےگئے جن میں سے 8 میچ کراچی کنگز نےجیتے جب کہ لاہور کے نام 5 میچز رہے، پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 3 کراچی نےجیتے اور 2 لاہور کےنام رہے۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 5 اور لاہور نے3 میچز جیتے۔

رواں سیزن میں کنگز اور قلندر نے تاحال کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا، کراچی نے 2 میچز کھیلے ہیں جب کہ لاہور نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More