لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز نے مقرر 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے تمام بیٹرز ہی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا جہاں عبداللہ شفیق نے 41، محمد حفیظ نے 37، کامران غلان نے 30 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 22 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندز کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More