تازہ ترین
ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پتنگ سازوں کے گرفتاریاں

ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پتنگ سازوں کے گرفتاریاں

لاہور: (13جولائی 2020)لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے چودہ پتنگ بازوں اور ایک پتنگ ساز کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی کے خونی کھیل کو روکنے کے لئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، ڈرون کیمروں کے استعمال سے پولیس نے چودہ پتنگ باز اور ایک پتنگ ساز گرفتار کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ہزار پانچ سو سے زائد پتنگیں اور پتنگیں بنانے کا سامان برآمد ہوا، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top