لاہور میں طبی عملے کی غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی

لاہور : لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیکل اسٹاف کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی، جس کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جاوید قاضی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ سمز کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم 4 رکنی کمیٹی کے کنوینر ہیں۔ کمیٹی غفلت ثابت ہونے پر ذمے داران کا تعین کرے گی اور 48 گھنٹوں میں تحقیقات رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More