اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،چار بار سزائے موت پانے والے مجرم کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے اغوا اور قتل کے جرم میں چار بار سزائے موت پانے والے مجرم کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محمد اعزاز عرف جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ مجرم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سزا معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی درخواست خارج کردی۔ اعزاز کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے دو ہزار تیرہ میں چار  بار سزائے موت سنائی تھی۔ مجرم اعزاز نے دو ہزار بارہ میں علی شیر نامی بچے کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کے باوجود قتل کر دیا تھا۔ مجرم نے بچے کے اہلخانہ سے بیس لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا۔

Related posts

پیپکو میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کو بری کردیا گیا

faraz ahmed

ٹی 20 سیریز میں شکست کی وجہ منصوبہ بندی کا فقدان تھا، محمد آصف

login web

توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان کی معافی کی استدعا مسترد

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More