حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے دونوں درخواستوں کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے قبل آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل انہتر کے تحت اسمبلی کی کارروائی پر ہائیکورٹ سے رجوع نہیں ہوسکتا، جسے اب عدالت نے ختم کرکے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More